Home
10 مارچ
نیب کیسز بتا رہے ہیں کہ 25برسوں سے ڈنگہ کو ملنے والی ترقیاتی گرانٹ کہاں گئی :چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ(سٹاف رپورٹر)سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی113مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری جعفر اقبال نے دیہات ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اہم راہنما کے اخباری بیان کے جواب میں کہا کہ مقامی قیادت پر جاری نیب کیسز بتا رہے ہیں کہ 25برسوں سے ڈنگہ کو ملنے والی ترقیاتی گرانٹ کہاں گئی ہے،انہوں نے کہا کہ بعض افراد کو25سال سے زائد اقتدار میں رہنے کے بعد اب ڈنگہ شہر کو کھنڈر نظر آرہا ہے مگر اس کھنڈر میں رہنے والے خوب واقف ہین کہ ان کی اس حالت کا ذمہ دار کون ہے،انہوں نے کہا کہ اہل محلہ طاہر آباد آج تک1992ء میں ان کے لئے منظور ہونے والے کمیونٹی سنٹر کو تلاش کر رہے ہیں انہیں بتایا کہ کہ وہ کمیونٹی سنٹر کہاں بنا ہے۔
ٹھیکیدار ڈنگہ آگیا ہے، بازار میں ٹف ٹائل لگانے کا کام منگل سے شروع ہو جائیگا،ندیم اصغر کائرہ
ڈنگہ(بابو راشد سے)ناظم تحصیل کھاریاں ندیم اصغر کائرہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میلاد چوک سے سنیم نالا تک مین بازار میں ٹف ٹائل کی تنصیب کا کام منگل سے شروع کر دیا جائیگا،ٹھیکیدار ڈنگہ پہنچ گیا ہے،منصوبہ پر سوا کروڑ روپیہ لاگت آئے گی دوسرے مرحلہ پر تھانہ روڈ پر بھی ٹف ٹائل لگائیں گے،ایک سوال کے جواب میں 2بار تحصیل ناظم منتخب ہونے والے ندیم اصغر کائرہ نے کہا کہ سید نور الحسن شاہ کی آمدسے مسلم لیگ مزید تقسیم ہوئی ہے،پہلے ق لیگ کی مرکزی قیادت ضلع گجرات می ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ اس ضلع میں متحد تھی اب اسکے مزید ٹکڑے ہوں گے انہوں نے کہا کہ میں نے ان دس برسوں میں تحصیل کے معاملات کو پوری دیانتداری اور کاوش سے انجام دیا،پانچ برس ق لیگ کی حکومت کا ریاستی جبر تحصیل کھاریاں کی مثالی ترقی کی راہ میں رکاوٹ رہا،فنڈز کی مسلسل بندش نے ہمارے منصوبوں کی تکمیل کی راہ میں بے شمار رکاوٹیں ڈالیں،تاہم خدا کا فضل ہے کہ ہم نے پھر بھی ریکارڈ منصوبے مکمل کروائے۔
چوہدری قمر اقبال نے اپنے کردار و افعال سے ہمیشہ پاکستان کے وقار کو سربلند رکھا،افضال محمود
ڈنگہ(سٹاف رپورٹ)چیئر مین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمر اقبال آف پنجن شہانہ نے اپنے کردار و افعال سے ہمیشہ پاکستان کے وقار کو سربلند رکھا اور وطن کے روشن مستقبل کے لئے کارہائے نمایاں انجام دیئے،ان خیالات کا اظہار چوہدری قمر اقبال لوورز گجرات کے صدر افضال محمود نے کیا انہوں نے کہا کہ ناروے سمیت یورپ بھر میں چوہدری قمر اقبال کی اوورسیز پاکستانیوں کے لئے گراں قدر خدمات اور پرخلوص کاوشوں کا اعتراف کیا جاتا ہے،ان لازوال خدمات کو دیکھتے ہوئے ہم نے پاکستان میں چوہدری قمر اقبال لوورز کا قیام عمل میں لایا ہے پہلی سطح پر اس کا آغاز ضلع گجرات سے کیا جا رہا ہے،اس موقع پر سیکرٹری مالیات محمد بلال احمد بٹ نے کہا کہ یہ قدم اس لئے بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ پاکستان کے لیے اچھا ورک کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ان کا ساتھ دیا جائے تاکہ دوسرے لوگوں میں بھی جذبہ پیدا ہو اور یہ مشن مزید آگے بڑھے۔
ایڈیشنل سیشن جج کھاریاں رائے نذیر احمد نے چارج سنبھال لیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایڈیشنل سیشن جج کھاریاں رائے نذیر احمد نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا،ان کے پیش روایڈیشنل سیشن جج کھاریاں چوہدری محمد یوسف اوجلہ کا تبادلہ لاہور کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی او گجرات سردار جاوید اکرم نے سرکاری ملازمین کوآفس میں براہ راست رابطہ سے روک دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈی سی او گجرات نے سرکاری ملازمین پر براہراست ڈی سی او آفس رابطہ پر پابندی عائد کر دی،ضلع بھر کے مختلف سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین اپنے ضلعی افسران سے رابطہ کریں اور کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے اپنے افسران کو درخواست کریں۔
گیپکو کا تمام ملازمین کوبنیادی تنخواہ کے مساوی بونس دے گا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گیپکو نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر اپنے تمام ملازمین کو ان کی ایک بنیادی تنخواہ کے مساوی بونس دے رہا ہے بونس کا اعلان وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویزاشرف نے پاکستان ہائیڈروالیکٹرک سنٹر لیبر یونین کے سالانہ کنونشن کے موقع پر بختیار لیبر ہال میں بونس کے مطالبہ پر کیا تھا ڈنگہ کے64سے زائد واپڈا ملازمین کو بھی اضافی بونس کا فائدہ پہنچا،صدر لیبر یونین گیپکو سب ڈویثرن ڈنگہ ٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیبر یونین مرکز سے سب ڈویثرن ہر سطح پر ملازمین اور لیبر کی بہبود کے لیے اپنی کاوشیں انجام دے رہی ہے،دوسرا اضافی بونس دلوانے کے لیے واپڈا یونین نے بھر پور کردار ادا کیا ہے انہوں نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ واپڈا ملازمین کی تنخواہیں بڑھانا وقت اور مہنگائی کا تقاضہ ہے تمام ملازمین کی صوبوں اور مرکز میں تنخواہیں بڑھین لیکن حکومت نے واپڈا ملازمین کو مکمل نظر انداز کر دیا ہے۔
اتووالہ پل پر موجودہ ناکہ کو باضابطہ چوکی کا درجہ دے دیا گیا
ڈنگہ(رانا قاسم حسنین علی سے)عوامی مطالبہ اور ڈی پی او گجرات طارق عباس قریشی کے مشورہ پر آر پی او گوجرانوالہ چوہدری ذوالفقار چیمہ نے اتووالہ پل پر موجودہ ناکہ کو باضابطہ چوکی کا درجہ دے کر سب انسپکٹر غالب حسین کو انچارج چوکی تعینات کر دیا گیا ہے،تھانہ کھاریاں کے ماتحت چوکی میں فی الحال8ملازمین تعینات کئے گئے ہیں جنکی تعداد میں بعد ازاں اضافہ کر دیا جائے گا،اتووالہ،کراڑی والا خورد و کلاں،حاجی چک اسماعیلہ سمیت کئی گاؤں چوکی کے علاقہ میں آئیں گے۔
لیڈی کونسلر زیتون بیگم نے تین بار کونسلر شپ کی مدت پوری کی
ڈنگہ(رانا قاسم حسنین علی سے)رواں ماہ میں اپنی مدت پوری کرنے والی سابق خاتون کونسلر یو سی108ڈنگہ ٹو،زیتون بی بی،ڈنگہ کی وہ واحد خاتون کونسلر ہیں جنہوںنے تین بار کامیابی سے اپنا ٹینور پورا کرنے کا اعزاز حاصل کیا وہ1997ء میں اس وقت بلدیہ ڈنگہ کی پہلی بار کونسلر منتخب ہوئیںجب میاں محمد اسلم چیئر مین تھے نیا نظام آنے کے بعد زیتون بیگم دونوں بلدیاتی انتخاب میں کامیاب ہوئیں انہیں ہمیشہ عوامی تائید حاصل رہی دوسری بار اسی یونین کونسل کی سابق جنرل لیڈی کونسلر سیدہ زاہدہ بخاری نے آخری الیکشن میں دو ہزار دو سو کے قریب ووٹ حاصل کئے جو کسی بھی خاتون کونسلر کے زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ ہے۔
دوستوں اور عوام نے کہا تو آزاد حیثیت سے دوبارہ الیکشن لڑوں گا:الحاج محمد صادق بٹ
ڈنگہ(سٹاف رپورٹر)سابق ناظم ڈنگہ ون ایوارڈ یافتہ سماجی شخصیت و تاجر الحاج محمد صادق بٹ نے دیہات ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر دوستوں ساتھیوں ارو میرے عوام نے مجھے کہا تو پھر آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ ضرور لوں گا،میں نے دوبارہ الیکشن لڑا،دونوں بار کسی فیصلہ سے قبل حلقہ کے تمام لوگوں کو اکٹھا کر کے ان کو کہا کہ وہ جس کو اس ذمہ داری کے لئے چنیں گے،میں خلوص نیت سے اس کی حمایت کروں گا،یہ اہل حلقہ کی مہربانی ہے کہ انہوں نے دونوں بار میری خدمات اور کاوشوں کو دیکھ کر مجھے ہی منتخب کیا،میں اس بار بھی ان سے مشورہ کے بعد کوئی قدم اٹھاؤ ںگا،ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا کسی سیاسی پارٹی کے ٹکٹ پر بلدیاتی الیکشن لڑنے کا ارادہ نہیں ہے کئی پارٹیوںدھڑوں اور انتخابی اتحادوں نے مجھ سے رابطہ کر کے ان کی طرف سے لڑنے کی آفر کی،میں ان کے خلوص پر مشکور ہوں مگر میری پارٹی غریب عوام ہیں میں ان کی رائے کے مطابق آزاد حیثیت میں خدمات انجام دو ں گا،الحاج محمد صادق بٹ نے کہا کہ میرے دونوں ادوار مین میرے تمام کونسلر ز اور نائب ناظمین نے میرے ساتھ بھر پور اور مکمل تعاون کیا اور میں نے بھی کوشش کی کہ ان کی مشاورت سے کونسل کا ہر کام سر انجام دیا جائے خدا کا شکر ہے کہ اس بلدیاتی نظام کے دونوں ادوار میں میرا اور میرے تمام اراکین کا دامن کرپشن سے آلودہ نہیں ہوا عوامی خدمت کے لیے بلدیاتی فنڈز انتظار کئے بغیر اپنی جیب سے خرچہ کر لیا،میرے دونوں ادوار بطور ناظم عوام کے سامنے ہیں،انہوںنے دیکھا کہ میں نے کس طرح ان کے ہر مسئلے پر حل کی بھر پور کوشش کی ہے۔
آخری تازہ کاری (بدھ, 10 مارچ 2010 19:04)
8 مارچضلع گجرات کے ممبران اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقاتڈنگہ(رانا قاسم حسنین علی سے)ممبر صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود کی قیادت میں ضلع گجرات کے ممبران اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات ،وزیراعلیٰ پنجاب کا گجرات کیلئے حلقہ پی پی111میں ضمنی الیکشن کیلئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون اور(ن)لیگ کے امیدوار کو کامیاب کرانے کیلئے پیپلز پارٹی کی حمایت کی درخواست،وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کی طرف سے لاہور اور گجرات میں ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی،پیپلز پارٹی گجرات اور لاہور میں ن لیگ کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے مکمل سپورٹ کرے گی،ن لیگ کے ممبران اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو گجرات شہر کی سیاسی صورتحال پر خصوصی بریفننگ دی۔
تحصیل آفیسر ریونیواحمد فراز تحصیل کھاریاں کی43یونین کونسلوں کے ایڈمنسٹریٹر مقررڈنگہ(الطاف حسن طاہر)تحصیل آفیسر ریونیو کھاریاں احمد فراز نے تحصیل کھاریاں کی43تحصیلوں کے ایڈمنسٹریٹر کا باضابطہ چارج لے لیا،ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن24فروری کو جاری ہوا،جبکہ انہوں نے تین مارچ کو چارج سنبھالا ادھر سیکرٹری بلدیہ نے سوال کے جواب میں بتایا کہ سابق ناظمین کے نام سے جوائنٹ سرکاری اکاؤنٹس سے ان کے نام ختم کر کے ایڈمنسٹریٹر کا نام شامل کر دیا گیا ہے جبکہ ابھی انتظامی نوعیت کی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،سیکرٹریز بدستور حسب معمول کام کرتے رہیں گے۔
چوہدری بشارت نے15بوتل ولایتی شراب سمیت ملزم گرفتار کر لیاڈنگہ(نامہ نگار)انچارج چوکی پولیس سٹی ڈنگہ چوہدری بشارت نے عملہ کے ہمراہ مخبری پر چھاپہ مار کر جاوید نذیر مسیح ولد نذیر مسیح سکنہ نصیرہ حال مقیم لوکڑی چارگاہ کو گھوم پھر کر شراب فروخت کرتے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے15بوتل ولایتی شراب برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
محمد عباس اے ایس آئی چوکی شادیوال سے ڈنگہ صدر تبدیلڈنگہ(رانا قاسم حسنین علی سے)ڈی پی اوگجرات نے اے ایس آئی محمدعباس کا تبادلہ چوکی شادیوال سے ڈنگہ صدر کر دیا ہے،تاہم ابھی تک محمد عباس نے ڈنگہ تھانہ میں آمد نہیں کروائی تاہم آج آمد متوقع ہے۔
ڈنگہ:رکشہ ڈرائیور نے ایس آئی ٹریفک کے سرکاری موٹر سائیکل کو ٹکر مار دیڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چنگ چی کے بے قابو ڈرائیور نے انچارج ٹریفک ڈنگہ کے سرکاری موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی،تفصیلات کے مطابق خالد شہباز میلا دچوک میں ٹریفک کنٹرول کر رہے تھے کہ اچانک چنگ چی رکشہ لے کر خالد ولد خادم تیلی محلہ درسگاہ روڈ پر آیا جسے رکنے کا اشارہ کیا مگر وہ تیز رفتاری سے بے قابو ہو کر قریب کھڑے سرکاری موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل کے اشارے اور لائیٹیں ٹوٹ گئیں جبکہ ایس آئی خالد شہباز بمشکل زد مین آنے سے بچے،یوں پولیس تھانہ ڈنگہ نے ان کی درخواست پر خالد کے خلاف427/279ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
نوجوان کو اغواء کرکے تشدد کرنے پر4افراد کے خلاف مقدمہ درجڈنگہ(نامہ نگار)نوجوان پر تشدد کر کے اغواء کرنے کے الزام میں تھانہ ڈنگہ نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،تفصیلات کے مطابق عامر اسلم ولد محمد اسلم شیخ قریشی اپنے گھر جا نے کے لیے محلہ کشمیریاں سے گزر رہا تھا کہ مبینہ طور پر چار نوجوانوں نعمان جمشید ولد جمشید بٹ،نقیش امتیاز ولد امتیاز احمد،عامر شہزاد اور زاہد اقبال ولد لال خان نے روک کرتھپڑمارے اور زبردستی اغواء کر کے قریبی دکان پر لے جا کر بند کر دیا،پولیس تھانہ ڈنگہ نے مغوی کے پھوپھی زاد شاہد محمود کی درخواست پر تمام ملزمان کے خلاف365ت پ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
حضرت پیر صاحبزادہ سید شمس الدین گیلانی گولڑویکی ڈنگہ آمدڈنگہ(غلام مرتضیٰ گولڑوی)خانوادہ سادات گولڑہ شریف کے شہزادے حضرت پیر صاحبزادہ سید شمس الدین گیلانی گولڑوی،فرزند ارجمند،خطیب ملت حضرت پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانیؒ کی ڈنگہ آمد ،انہوں نے ایم ڈی دین گاہ ٹریڈرز اختر علی چشتی گولڑوی کی رہائش گاہ محلہ نبی پورہ میں منعقدہ محفل سماع میں شرکت کی جو12ربیع الاول کے حوالے سے حلقہ مہریہ نصیرہ ڈنگہ نے منعقد کی تھی،علی حیدر قوال اور ہمنواء جلالپورجٹاں نے کلام قوالی پیش کیا،محفل سماع میں بزم مہریہ نصیریہ کھاریاں،دھوریہ اور گمٹی کے علاوہ الحاج محمد حسین ٹوپہ سید امتیاز حسین شاہ آف دھوریہ ڈاکٹر محمد الیاس،ارباب ممتاز احمد ڈار،غلام مرتضیٰ گولڑوی،سائیں خالد کھوکھر ،خاور گولڑوی نے شرکت کی،اختتام پر حضرت پیر سید صاحبزادہ شمس الدین گیلانی نے دعا کروائی۔
مسجد گلزار حبیب شاہ تکیہ میںمارچ کو محفل ذکر حبیبؐ و چادر اوڑھ کانفرنس ہو گیڈنگہ(پ ر)11مارچ بروز جمعرات بعد از نماز عشاء مسجد گلزار حبیب محلہ شاہ تکیہ میں محفل ذکر حبیب و چادر اوڑھ کانفرنس منعقد ہو رہی ہے،جس میں صدارت خصوصی خطاب یوسف المشائخ،نجم المشائخ،پیر طریقت،زہربر شریعت الحاج پیر سید محمد حبیر علی شاہ گیلانی مجددی مرکزی سجادہ نشین دربار عالیہ مجددیہ مرکزی سجادہ نشین دربار عالیہ مجددیہ حیدریہ چورہ شریف فرمائیں گے،خصوصی آمد جگر گوشہ یوسف المشائخ پیر سید احمد مصطفین حیدر شاہ گیلانی مجددی اور سید احمد سبطین حیدر شاہ گیلانی مجددی کی ہو گی۔
جامع اسلامیہ پرائمری سکول ڈنگہ میں محفل میلاد کا انعقادڈنگہ(نامہ نگار)جامع اسلامیہ پرائمری سکول محلہ پسوالاں ڈنگہ میں ربیع الاول کے حوالے سے محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا،جسکی صدارت مرکز ڈنگہ چوہدری محمد رزاق نے کی جبکہ نقابت کے فرائض مدرس محمد افضل قادری نے ادا کئے،مولانا غلام عباس آزادنے خصوصی خطاب کیا تقریب میں سکول کے تمام طلباء کے علاوہ چوہدری رفاقت محمود،تمام سٹاف ،ایڈیٹر دیہات ٹائمز الطاف حسن طاہر،ڈاکٹر غلام مصطفی آزاد،صحافی خالد مغل نے شرکت کی،سابق صدرمیاں جاوید اقبال نے سرگرمی سے اہتمام کیا،بچوں نے رنگا رنگ پرچم اٹھا رکھے تھے۔
گوجرانوالہ بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کر دیڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ نے میٹرک کے لئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی،میٹرک کے امتحانات13سے29مارچ2010ء جبکہ جمعت نہم کے امتحانات30مارچ سے13اپریل تک لئے جائیں گے۔
جامع مسجد جمال مصطفےٰ میں مقابلہ حسن نعت کا کامیاب انعقادڈنگہ(وحید احمد شاکر)انجمن صدائے مدینہ محلہ چوہاناں کے زیر اہتمام جامع مسجد جمال مصطفے(چوہاناں والی) میں مقابلہ حسن نعت کا کامیاب انعقاد ہوا،18سال سے کم عمر بچوں نے حصہ لیا،کل16نعت خوانوں کے مابین مقابلہ ہواججز کے فرائض ماسٹر ریاض احمد جاوید،ماسٹر سلطان احمد اور حافظ محمد زمان نے ادا کئے،اول پوزیشن ارباز احمد،دوئم پوزیشن جمال اقبال،جبکہ سوئم پوزیشن عثمان علی ظفر نے حاصل کی،حصہ لینے والے تمام شرکاء کو حوصلہ افزائی انعامات دیئے گئے جبکہ فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ نمبر پر آنے والے نعت خوانوں کو ٹرافی بمعہ کمیشن انعام دیئے گئے کامیاب مقابلہ حسن نعت کے انعقاد پر شرکاء کی انجمن صدائے مدینہ،الچوہان ویلفیئر سوسائٹی اور انتظامیہ جامع مسجد جمال مصطفے کو مبارکباد پیش کی گئی،پروگرام کے اختتام پر لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔آخری تازہ کاری (پیر, 08 مارچ 2010 11:15) |
Main Menu
News Archive
Who's Online
ہمارے ہاں 3 مہمان آن لائن ہیں
facebook
| Photo Gallery - Funny |
|



